حیدرآباد۔15۔جنوری(اعتماد نیوز)دہلی کے اسمبلی انتخابات میں کامیابی اور اقتدار پر فائز ہونے کے بعد عام آدمی پارٹی کی مقبولیت میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔چنانچہ چار دن قبل عام آدمی پارٹی کے بانی اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجروال نے قومی سطح پر عام آدمی پارٹی کی رکنیت کاآغاز کیا۔ جس
کے بعد عام آدمی پارٹی نے بڑے پیمانہ پر رکنیتی مہم کو مزید آسان بنانے کے لئے جگہ جگہ رکنیت سازی کیمپ اور آن لائن اور مسڈ کال کی سہولت کے ذریعہ اس مہم میں تیزی پیدا کردی۔ چنانچہ تازہ اطلاعات کے مطابق اس وقت عا م آدمی پارٹی میں پچھلے چار دن کے دوران دس لاکھ سے زائد افراد نے ملک کے سیاسی نظام میں تبدیلی کے غرض سے اپنی شمولیت کا اعلان کیا۔